۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جنرل علی فدوی

حوزہ/ سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران، خلیج فارس میں امریکیوں کیجانب سے ایرانی کشتیوں کی تلاشی لینے کے اقدام پر نہ صرف اُسی جیسا رویہ اختیار کریگا بلکہ حساس مواقع پر اُسے فیصلہ کن جواب بھی ضرور دیگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے عرب نیوز چینل المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف بنائے جانے والے فوجی اتحاد پر گفتگو کی ہے۔ سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی اتحاد میں ویسے ہی ناکام رہے گا، جیسا کہ وہ اب تک ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہے کہ وہ (امریکی) خلیج فارس میں ہی آجائیں کیونکہ یہاں وہ بہتر طور پر ہماری زد میں واقع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے کوئی نئی حماقت کی تو اُسے ناقابل تصور طاقت کے ساتھ روبرو ہونا پڑے گا۔ سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی اسلحہ جاتی پابندیوں کے حوالے سے بھی کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جنرل علی فدوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، خلیج فارس میں امریکیوں کی جانب سے ایرانی کشتیوں کی تلاشی لینے کے اقدام پر نہ صرف اسی جیسا رویہ اختیار کرے گا بلکہ حساس مواقع پر اُسے فیصلہ کن جواب بھی ضرور دے گا۔

جنرل علی فدوی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی امریکی حماقت کا بھرپور جواب دیں گے، اور ایک ایسی طاقت کے ساتھ کہ دشمن جس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ امریکہ سمیت تمام مستکبر ممالک کو چاہیئے کہ وہ یمن میں گذشتہ 6 سالوں سے ملنے والی کھلی شکست پر چلو بھر پانی کے اندر ڈوب مریں!

تبصرہ ارسال

You are replying to: .